اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی فورس کے پریس شعبے نے اعلان کیا ہے کہ داعش کو شمالی تکریت کے علاقے بیجی میں آلہ کاروں کی کمی کا سامنا ہے اور اسی لئے اس نے اپنے ریڈیو پیغام میں اپنے عناصر سے کہا ہے کہ مشرقی علاقوں کی طرف پسپائی کریں۔
سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ کو تکریت سے چالیس کیلو میٹر دور علاقے میں دہشت گرد عناصر کی کمی کا سامنا ہے اور اس نے اپنی شکست کے پیش نظر اس علاقے میں مزید دہشت گردوں کو طلب کرلیا ہے۔ اس ویب سائٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورس سے متعلق امام علی علیہ السلام نامی یونٹوں نے بیجی کے راستے میں واقع المالحہ علاقے میں پیشقدمی کی ہے اور بعض علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے کہ جن میں داعش کے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان موجود تھا۔ اس سے قبل عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ اس علاقے میں فوج اور عوامی فورس کے آنے کے ساتھ ہی داعش کے افراد بیجی کے علاقے سے فرار کر گئے ہیں۔
.......
/169